فرسودہ نظام سے نمٹنے کیلئے مخلص قیادت ناگزیر، سردار وقاص بھورا

فرسودہ نظام سے نمٹنے کیلئے مخلص  قیادت ناگزیر، سردار وقاص بھورا

میلسی (نامہ نگار) پاک فوج لورز گروپ کے چیئرمین سردار وقاص بھورا نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔۔

 اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے مخلص دیانت دار اور محب وطن قیادت لانا ناگزیر ہے ۔روایتی سیاستدانوں نے وارہ بندی کی ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے 76 سال سے ملک تنزلی کاشکار ہے ۔جبکہ افغانستان، بنگلہ دیش اور ہندوستان جیسے ملک ترقی کر رہے ہیں۔مگر پاکستان ابھی تک ترقی کی راہ پر گامزن بھی نہیں ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں