محکمہ انہار کے سب انجینئر کی کرپشن ،پانی چوری جاری

محکمہ انہار کے سب انجینئر کی کرپشن ،پانی چوری جاری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)محکمہ انہار لوئر ویسٹرن بارٹھینگی کے سب انجینئر آصف بھٹہ نے کرپشن کے نت نئے پیکیج متعارف کروا دئیے ۔۔۔

سیکشن شتاب گڑھ میں اس وقت نہری پانی کی چوری کا سلسلہ عروج پر ہے نہر 9 ایل اور 7 آر پر سرعام دن دہاڑے بڑے بڑے پائپوں سے نہری پانی چوری ہو رہا ہے ،محکمہ انہار کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ سب انجینئر آصف بھٹہ نے پانی چوروں سے لاکھوں روپے سب ڈویژنل آفیسر سب ڈویژن وانوالہ اور ایگزیکٹوکینال آفیسر لوئر ویسٹرن بارٹھینگی کے نام پر لے رکھے ہیں،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایگزیکٹو کینال آفیسر اور سب ڈویژنل آفیسر کو علم تک بھی نہیں کہ سب انجینئر آصف بھٹہ نے ہمارا سودا بھی کر رکھا ہے ،ٹیل کے کاشتکاروں محمد حسن، معراج، خالد حسین، اکبر خان، عمران خان، شفیق خان، شفقت حسین، نور الدین، عبدالرشید بھٹی، عبدالرحمان راؤ، گل محمد، عارف حسین ایڈووکیٹ، نصیب علی چوہدری، جاوید اقبال غوری، ثمر عباس، شبیر احمد عثمانی، خرم شہزاد، میاں نواز اکبر، لال بہادر، فقیر محمد،نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نہری پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہماری زرعی زمینیں بنجر ہوچکی ہیں ٹیل تک نہری پانی پہنچنا اب ایک خواب بن چکا ہے ، سب انجینئر آصف بھٹہ نے ہمارے ذرخیز رقبہ کو ویران کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے کاشتکاروں نے سپریڈنٹ انجینئرانہارسندھنائی لنک کینال میلسی چیف انجنیئر انہار زون ملتان صوبائی سیکرٹری آبپاشی پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتے کہا کہ خدارا اس کرپشن کنگ کرپٹ سب انجینئرکو فوری طور معطل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں