خانیوال،2520پتنگیں ،378ڈوریں برآمد،13گرفتار

خانیوال،2520پتنگیں ،378ڈوریں برآمد،13گرفتار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پولیس کا پتنگ فروشوں وپتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،2 ماہ کے دوران ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف 13مقدمات کا اندارج،13 ملزموں کو گرفتار کرکے 2520 پتنگیں اور 378 قاتل ڈوریں برآمد کی گئیں ۔

اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہاکہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے ،پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں