ماسٹر محمد علی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

ماسٹر محمد علی کی ریٹائرمنٹ  پر الوداعی تقریب

میلسی (نامہ نگار ) گورنمنٹ ہائی سکول میلسی کے ایس ایس ٹیچر اور سابق پرنسپل ماسٹر محمد علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔اس موقع پر پرنسپل ہائی سکول محمد بلال ودیگر اساتذہ نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں، ریٹائر ہونے۔۔

 والے اساتذہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ماسٹر محمد علی نے بتایا کہ میں نے اسی ہائی سکول میلسی سے میٹرک کی تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے بعد اسی سکول میں تقریبا 37 سال بطور استاد تعلیمی خدمات سر انجام دیئے ، اپنے تعلیمی دور میں فن اور ثقافت کو بھی اجاگر کیا ، سکاوٹ ماسٹر، چیف سیکورٹی کونسل، ایڈوائزری کونسل کے فرائض بھی بخوبی نبھا چکا ہوں ۔ساتھی اساتذہ نے ماسٹر محمد علی کو پھولوں کے ہار پہنائے ، یاد گاری شیلڈ پیش کی،تحائف سے نوازا اور تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کو سراہا، بعد ازاں اساتذہ اور طلبہ نے ریلی کی صورت میں ماسٹر محمد علی کو باعزت گھر تک پہنچا کر گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں