غیر معیاری پھل اور سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت

غیر معیاری پھل اور سبزیوں  کی مہنگے داموں فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) خانیوال شہر اور گردونواح علاقوں میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا۔

 سبزی اورپھل ر غیر معیاری اور مہنگے داموں میں فروخت ہو رہے ہیں دکانداروں نے ریٹ لسٹیں غائب کردیں جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق تمام پھل درجہ اول، دوئم، سوئم، سب کے ریٹ علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں جبکہ یہاں سب کچھ ایک ہی ریٹ پر فروخت ہو رہے ہیں تاہم شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں