نشتر ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کی سی ٹی سکین مشین مکمل فعال

نشتر ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کی سی ٹی سکین مشین مکمل فعال

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کی سی ٹی سکین مشین مکمل طور پر فعال ہے جس پر گزشتہ دو روز کے دوران 200 سے زائد مریضوں کے سی ٹی سکین کئے گئے ۔

 ڈائریکٹر ایمرجنسی نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد نے بتایا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب خیبر پختونخوا اور اندرون سندھ کے بھی بعض اضلاع سے مریض علاج کی غرض سے نشتر ہسپتال کا رخ کرتے ہیں جن کو بلا تعطل علاج کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں بسا اوقات مشینری میں تکنیکی خرابی کے باعث کچھ دیر کا تعطل یقیناً آجاتا ہے تاہم اسے فورآ ٹھیک کر کے دوبارہ فعال کر دیا جاتا ہے ، ادھر ایڈمن رجسٹرار ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر راشد راو نے بتایا کہ ایمرجنسی سے منسلک سی ٹی سکین مشین مکمل فعال ہے تاہم ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں قائم مشین ری ویمپنگ کے باعث بند ہے ری ویمپنگ کا کام مکمل ہوتے ہی اسے فعال کر دیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں