سیشن کورٹ:ماں سے چھینے بچے آج پیش کرنے کا حکم

سیشن کورٹ:ماں سے چھینے بچے آج پیش کرنے کا حکم

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) شوہر نے تین بچے چھین کر سوتیلی والدہ کے حوالے کر دیے ۔ خاتون بچوں کی بازیابی کے لیے سیشن کورٹ مظفرگڑھ پہنچ گئی عدالت نے پولیس کو بچے آج عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

مظفرگڑھ کے علاقے موضع بستی پل ڈی سی والی کی رہائشی خاتون مسماۃ زہرہ مائی نے معروف قانون دان رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی وساطت سے سیشن کورٹ مظفرگڑھ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے دوسری شادی تھانہ خان گڑھ کے علاقے قصبہ جگت پور کے پہلے سے شادی شدہ شخص حضور بخش بھٹہ سے کی جس سے اس کے چار بچے ہیں ۔ گھریلو ناچاکی کے بعد اس کے شوہر نے اپنے دو ساتھیوں اختر حسین وغیرہ کے ساتھ مل کر اس کے تین بچوں ایمان زہرہ ، ایمان فاطمہ اور عمر فاروق کو اس سے چھین کر بچوں کی سوتیلی والدہ اور اپنی پہلی بیوی تسلیم کو دے دیے جو کہ انہیں پہلے بھی جان سے مارنے کی مبینہ کوشش کر چکی ہے ۔ جس پر فاضل جج نے پولیس تھانہ خان گڑھ کو فوری بچے برآمد کر کے آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں