گندم خریداری کیلئے ، بہترین انتظامات کا حکم

گندم  خریداری  کیلئے  ،  بہترین  انتظامات  کا  حکم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے گندم خریداری کیلئے بہترین انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام سنٹرز پر سایہ دار انتظار گاہ، پینے کے صاف پانی کا بندوست کیا جائے ۔

حکومت پنجاب نے 3900 روپے فی من گندم خریداری قیمت مقرر کی ہے ۔باردانہ کے حصول کیلئے متعارف باردانہ ایپ پر درخواست وصولی جاری ہے ۔ 17 اپریل رات 12 بجے باردانہ ایپ بند کردی جائے گی۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،پی آئی ٹی بی سے موصول درخواستوں کی زمینی ملکیتی کی جانچ کرے گی،پیغام موصول ہونے والے کاشتکاروں کو 19 اپریل سے فی ایکٹر 100 کلو کے 6 باردانہ فراہمی شروع ہوگی۔ 22 اپریل کو گندم خریداری کا آغاز کیا جائے گا۔ 6 ایکڑ اور کم کے کاشتکاروں سے گندم خریدی جائے گی۔کمشنر مریم خان نے محکمہ زراعت کو کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف پورا کرنے کیلئے بھی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ کپاس کی کاشت ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہد کھوکھر نے بتایا کہ ڈویژن میں 45604 کاشتکار گندم خریداری کیلئے ابتک رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ڈائریکٹریکٹر زراعت شہزاد صابر نے بتایا کہ ڈویژن میں کپاس کی کاشت کا ہدف 9 لاکھ43 ہزار ایکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔اگیتی کاشت کے ہدف میں 2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ پر کپاس کی کاشت مکمل کی جاچکی ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں