گرمی ،قلفیوں اور آئسکریم کی مانگ بڑھ گئی،شہری بیمار

گرمی ،قلفیوں اور آئسکریم کی مانگ بڑھ گئی،شہری بیمار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )گرمی میں اضافہ،قلفیوں اور آئسکریم کی مانگ بڑھ گئی، اندرون شہر 40سے زائد مقامات پر ایسی آئسکریم اور ۔۔

قلفیاں تیا رکرکے فروخت کرنے کی چھٹی چھوٹی فیکٹریاں قائم ہیں جو نا صرف مضر صحت ہیں بلکہ یہ آئسکریم سوکھے دودھ، سینس،کیمیکل اور سکرین استعمال کرکے تیار کی جاتی ہیں جسے کھانے والوں کے گلے اور دمے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات ہیں یہ قلفیاں اور آئسکریم زیادہ تر گھوم کر فروخت کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ شعبہ جات ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کو ایسی آئسکریم فروخت کرنے والی فیکٹریوں پرفوری پابندی لگانی چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں