مقررہ ریٹ پر گندم کی خریداری یقینی بنانے کی کوشش کرینگے :ڈی جی ایم

مقررہ ریٹ پر گندم کی خریداری یقینی بنانے کی کوشش کرینگے :ڈی جی ایم

گگومنڈی(نامہ نگار)جی ایم کمرشل اورڈی جی ایم ورکس پاسکوکابوریوالازون کا دورہ ۔پاسکوسنٹرزشیخ فاضل اورگگومنڈی میں باردانہ کی تقسیم اورگندم کی خریدپراطمینان کااظہار۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاسکوکے جی ایم کمرشل غلام بشیراورڈی جی ایم ورکس فیصل نے پاسکوزون بوریوالاکے وزٹ کے دوران پاسکوسنٹرشیخ فاضل اورپاسکوسنٹرگگومنڈی کادورہ کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایم پاسکونے کہاکہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق ہماری بھرپورکوشش ہوگی کہ کسانوں سے مقررکردہ ٹارگٹ کے مطابق گندم کی خریدکویقینی بنایاجائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں