روٹی نان مہنگا فروخت کرنے پر 9دکاندار گرفتار

روٹی نان مہنگا فروخت کرنے  پر 9دکاندار گرفتار

لودھراں (سٹی رپورٹر ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر سستی روٹی و نان ریلیف کے حوالے سے 121 مختلف مقامات پر تندوروں اور ہوٹلز پر جا کر روٹی اور نان کی قیمتوں اور اوزان کو چیک کیا ۔

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سستی روٹی معائنہ کے دوران 29خلاف ورزیوں پر 61ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے اور 9گراں فروشوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوایااوروزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمت پنجاب ایپ کو فعال کر دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں