فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مضر صحت اشیا ء خوردونوش تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مضر صحت اشیا ء خوردونوش تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر)فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی وہاڑی اور لودھراں میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیم کی بیوریج یونٹس، اچار اینڈ مربہ جات یونٹس اور دودھ بردار گاڑیوں کی انسپکشن، 1000۔۔۔ کلو گرام بدبودار اور پھپھوندی زدہ اچار، 80 لٹر ملاوٹی دودھ اور

 30 لٹر غیر معیاری سوڈا واٹر تلف کردیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بوریوالا میں اچار اینڈ مربہ جات یونٹ کی انسپکشن کی۔ انسپکشن کے دوران سٹور میں بھاری مقدار میں فنگس زدہ اچار پایا گیا۔ مربہ جات میں مردہ حشرات بھی پائے گئے ۔ غیر معیاری اچار عوام کو فروخت کیلئے سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے زہریلا اچار تلف کرکے مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ کہروڑ پکا لودھراں میں بیوریج یونٹ کو سویٹنر کا استعمال کرنے ، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 10 ہزار جبکہ دودھ بردار گاڑی کو فیٹ کی کمی پائے جانے پر 80 لٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اچار اور مربہ جات بنانے والے یونٹس کی خصوصی انسپکشن کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعل سازی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں