خسرہ کے متاثرین میں اضافہ، مزید 14بچے شکار ہوگئے

خسرہ کے متاثرین میں اضافہ، مزید 14بچے شکار ہوگئے

ملتان(لیڈی رپورٹر)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ،محکمہ صحت ملتان اور جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ۔۔۔

 چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 788 مریض بچے رپورٹ ہوئے ، نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 06 مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ۔اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے الرٹ بھی جاری کر رکھا تھا ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 788 مریض بچے رپورٹ ہوئے ،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ میں مبتلا 43 مریض بچے زیر علاج ہیں۔جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ میں مبتلا 08مریض بچے رپورٹ ہوئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں