مغوی بچہ چوتھے روز بازیاب ،خاتون اغوا کار گرفتار

 مغوی بچہ چوتھے روز بازیاب ،خاتون اغوا کار گرفتار

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر تھانہ صدر کے علاقے خانپور سے مغوی 14 ماہ کا عبدالحنان چوتھے روز بازیاب، خاتون اغوا کار گرفتار کرلی گئی۔۔۔

بچے کے اغوا کی اطلاع پر پولیس نے تلاش شروع کی ،سی سی ٹی وی کیمروں کی چھان بین بعد خاتون اغوا کار کا پتہ چلا نشاندہی پر پولیس نے خاتون کے ساتھ دیکھے گئے 3 افراد کو گرفتار کیا ،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کے زندہ ہونے اور خاتون کے ساتھ سفر کرنے کی ویڈیو دستیاب ہو گئی جس سے پولیس سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی اور سلطان کالونی علاقہ تھانہ سنانواں میں لوگوں نے بچے اور خاتون کا پہچان لیاشہریوں نے پولیس اور افسر وں کے حق میں نعرے لگائے ، پھول نچھاور کئے اور شکرانے کی دعا بھی کی، ڈی پی او سید حسنین حیدر نے شہریوں کو اس کامیابی کا محور قرار دیا ڈی پی او سید حسنین حیدر نے سی سی ٹی وی کیمروں کے لگانے کی مہم کے آغاز کی ہدایات بھی جاری کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں