عوام کو ریلیف ،اسٹام پیپرز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

عوام کو ریلیف ،اسٹام پیپرز کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف ،اسٹام پیپرز کی قیمتوں میں کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بیان حلفی قیمت300روپے مقرر تھی جو کہ اب کم کرکے 100 روپے مقرر کردی گئی ہے ۔طلاق نامہ جس کے اسٹام کی قیمت پہلے 1000روپے مقرر تھی جوکہ اب کمی کرنے کے بعد 100 روپے مقرر کی گئی۔مختارنامہ خاص 1000 روپے مالیت سے کم کرکے 500 روپے ۔3000 روپے والے معاہدہ کے اسٹام کی قیمت کمی کے بعد اب 1200 روپے مقرر کی گئی۔اسی طرح دیگر امور میں استعمال ہونے والے اسٹام پیپرز کی قیمتوں میں واضع کمی کی گئی ہے ۔کرم پور کے شہریوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں