سرکاری ونجی ہسپتالوں،لیبارٹریوں کے فضلہ کی تلفی کاحکم

سرکاری ونجی ہسپتالوں،لیبارٹریوں کے فضلہ کی تلفی کاحکم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں انہوں نے سرکاری ونجی ہسپتالوں،لیبارٹریوں کے فضلہ کی ایس او پیز کیمطابق تلفی کا حکم دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات کو نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی- اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے ضلع میں کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی-سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی سمیت سرکاری افسروں،نجی ہسپتال نمائندگان اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کباڑ خانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے ، ہاسپٹلز کا ویسٹ بیماریوں کے پھلاؤ کا بڑا ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ طے کردہ قوائد کے مطابق تلفی نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں