میپکو،11673نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری

میپکو،11673نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئررانا محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن ) کی ہدایت پر میپکو ریجن میں پولیس فورس اور۔

 تحصیلدار ریکوری کے ہمراہ مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ یکم اپریل سے 18مئی 2024ء کے دورانئے میں 5ارب 22کروڑ50لاکھ روپے واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 1لاکھ 55ہزار210ڈیڈ ڈیفالٹرز کو لینڈ ریونیو ایکٹ 1967ء کے تحت تحصیلدار ریکوری سے نوٹسز جاری کروائے گئے جبکہ ایک ارب 44کروڑ91لاکھ روپے واجبات کے نادہندہ 11ہزار673مختلف کیٹگریز کے صارفین کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے گئے ۔ ریجن بھر میں 5ہزار432مستقل نادہندگان کو نوٹسز بھجوانے اور وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر 19کروڑ61لاکھ روپے اداکردئیے ۔ ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں 39کروڑ55لاکھ روپے واجبات کے 887 مستقل نادہندگان کے وارنٹ گرفتار ی جاری کروائے گئے ۔ڈی جی خان سرکل میں 15کروڑ59لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر 479وارنٹ گرفتار ی جاری، وہاڑی سرکل میں 4کروڑ71لاکھ روپے ادانہ کرنے پر40وارنٹ جاری، بہاولپور سرکل میں 8 کروڑ 66 لاکھ روپے ادانہ کرنے پر 165، ساہیوال سرکل میں 23کروڑ66لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر 3882 وارنٹ جاری ہوئے ۔رحیم یار خان سرکل میں 18 کروڑ 28لاکھ روپے ادانہ کرنے پر 1207وارنٹ جاری، مظفرگڑھ سرکل میں 4کروڑروپے سے زائد واجبات ادانہ کرنے پر 3013وارنٹ جاری، بہاولنگر سرکل میں 17لاکھ روپے کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے پر 97وارنٹ جاری، خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں 30کروڑ27لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 1893مستقل نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں