میپکو آپریشن،46افرادبجلی چوری کرتے پکڑے گئے

میپکو آپریشن،46افرادبجلی چوری کرتے پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس (ایم اینڈ ایس ) چیکنگ ٹیم نے ۔

مختلف علاقوں میں46افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس رائو ذوالفقار علی کی سربراہی میں ٹیسٹ انسپکٹر علی کامران جعفری و دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم نے بجلی چوروں کو ایک لاکھ 9ہزار سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر 17لاکھ31ہزارروپے جرمانہ عائد کیاہے ۔ اپریل 2024ء میں ملتان سرکل کے زیر انتظام سٹی ڈویژن میں 3بجلی چوروں کو 362989روپے جرمانہ عائد، موسیٰ پاک ڈویژن میں ایک بجلی چورکو 74054روپے جرمانہ عائد، ممتازآبادڈویژن میں 5صارفین کو 80990روپے جرمانہ عائد، شجاع آبادڈویژن میں 13صارفین کو 228009روپے جرمانہ عائد، میلسی ڈویژن میں 5افراد کو 285442روپے جرمانہ عائد، راجن پور ڈویژن میں 12بجلی چوروں کو 496436روپے جرمانہ عائد، جامپور ڈویژن میں 5صارفین کو 85399روپے جرمانہ عائد، کبیروالہ ڈویژن میں ایک بجلی چور کو 94057روپے جرمانہ عائد جبکہ سٹی ڈویژن بہاولپور میں ایک بجلی چور کو 23273روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں