ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات

ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں  سات افراد کے خلاف مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے سات افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

تفصیل کے مطابق جلیل آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزموں عدنان اور بلال سے خون آلود خنجر،مظفرآباد پولیس نے ملزم نوید سے پسٹل بمعہ گولیاں،قطب پور پولیس نے ملزم اللہ رکھا سے پسٹل،ملزم شاہد سے پسٹل،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم زاہد سے پسٹل دوگولیاں جبکہ کپ پولیس نے ملزم فیروز سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی،پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں