کرپشن کیس میں مطلوب اے ڈی ایل آر اعجاز لاشاری گرفتار

 کرپشن کیس میں مطلوب  اے ڈی ایل آر اعجاز لاشاری گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)اینٹی کرپشن راولپنڈی کو مطلوب بددیانتی کے الزام میں اے ڈی ایل آر اعجاز لاشاری کوٹ ادو اراضی سنٹر سے۔۔

 گرفتار،رنگ روڈ راولپنڈی کرپشن کیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کوٹ ادو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اعجاز لاشاری نومبر 2022سے دسمبر 2023 تک راولپنڈی میں اے ڈی ایل آر تعینات رہا ہے اور اب کوٹ ادو میں یہ فرائض انجام دے رہا تھااور رنگ روڈ راولپنڈی کرپشن کیس میں مطلوب تھا جیسے مظفر گڑھ اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر دوران ڈیوٹی گرفتار کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں