بی آئی ایس پی ،مستحقین کو28ستمبر تک سروے کرانے کی ہدایت

بی آئی ایس پی ،مستحقین کو28ستمبر تک سروے کرانے کی ہدایت

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمپلینٹ آفیسر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امجد عباس سرائی نے کہا کہ بی آئی ۔۔

ایس پی کے ڈائنامک سروے کی آخری تاریخ 28 ستمبر ہے ، ہر وہ بندہ جو 2 سال سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے لے رہاہے یاجس کا ابھی تک سروے ہی نہیں ہوا وہ مقررہ تاریخ تک ہرصورت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈائنامک سروے لازمی کروالیں تاکہ بعد میں مسٔلہ پیش نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے وہ تمام گھرانے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد وصول کر رہے ہیں اور وہ جن کا آج تک سروے ہوا ہی نہیں ہے ،وہ تمام جلد اپنا سروے لازمی کرائیں جن کو امداد مل رہی ہے یا جن کے پیسے آتے تھے اور بند ہو گئے ہیں ۔ان تمام گھرانوں کا بینظیر ڈائنامک (بائیو میٹرک)سروے دوبارہ ہوگاجو خواتین دوبارہ سروے نہیں کرائیں گی انکی امداد بند ہو سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام دفاتر سوموار سے ہفتہ کھلے ہوتے ہیں اوقات کار صبح سے 08.30 شام4:30 بجے تک ہیں۔

 سروے کرانے کی کوئی فیس نہیں،اگر سروے کی کوئی فیس طلب کرے تو ان کے پرسنل نمبر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں