مذہبی ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹی کا کردار ہمیشہ مثالی رہا :ڈی پی او

 مذہبی ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹی کا کردار ہمیشہ مثالی رہا :ڈی پی او

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی صدارت میں علماء کرام، مشائخ، عمائدین اور ۔

مختلف مکتبہ فکر کے ممبرز سے تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں آپ لوگوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے امن و امان میں خلل ڈالنے والے لوگ کبھی بھی اپنے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اپنے ملک وقوم کی بقاء و سلامتی کے لیے مل کر چلنا ہے علمائے کرام امن کے سفیر ہیں قیام امن میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ ضلع وہاڑی میں امن وامان، مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے امن کمیٹی کا کردار ہمیشہ مثالی رہا مسائل افہام و تفہیم سے سے حل ہوتے رہے اور آئندہ بھی امن کی مثالی فضاء اسی طرح قائم رہے گی ضلع وہاڑی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں تمام مکاتب فکر اور مسالک کے لوگوں نے ایک امام کے پیچھے نماز ادا کی میٹنگ کے دوران ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تجاویز بھی لی گئی اور ان پر عملدرآمد کا عزم کیا گیا تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں