413ملین کے 3 منصوبے شروع کر رہے ہیں :ثاقب خورشید

413ملین کے 3 منصوبے شروع کر رہے ہیں :ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ ضلع بھر میں پی سی پی کے۔

 تحت ترقیاتی کام جاری ہیں میں نے ہمیشہ وہاڑی کی تعمیر و ترقی کیلئے کوششیں کی ہیں آئندہ بھی جاری رکھیں گے وہاڑی شہر میں 413 ملین کی لاگت سے تین منصوبے تعمیر وترقی کے لیے شروع کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی آفس میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر کے تمام سیوریج ٹیوب ویلز کو سولرائزیشن کرنے کیلئے سروے مکمل ہوچکا ہے ، انتخابات میں کئے تمام وعدے جولائی تک پورے کریں گے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پی سی پی سی پروگرام فیز تھری کا آغاز کر دیا گیا ہے پارکس کی تزئین و آرائش دو زون میں تقسیم کئے گئے ہیں قائد اعظم پارک ، علامہ اقبال پارک ، اویس پارک ، فیملی پارک خانیوال ، عائشہ پارک دانیوال ، ایچ بلاک پارکس کی تزئین و آرائش جلد کی جا رہی ہے سیوریج سسٹم پروگرام جو بھٹہ شادی خان اور شرقی کالونی سے گزر رہا تھا اسے ایکسٹینشن سکیم کے تحت تعمیر کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں