مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 10تنورمالکان کو بھاری جرمانے

مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 10تنورمالکان کو بھاری جرمانے

ملتان(وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹا ئر رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلع بھر میں سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے۔

 کے لیے میگا کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں اور تنوروں کی اچانک چیکنگ کی ،اس موقع پر سستی روٹی کے ریٹ 13 روپے فی 100 گرام کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 10 سے زائد تنوروں کو بھاری جرمانے عائد کیے جبکہ پانچ سے زائد ہوٹلوں کو حتمی وارننگ بھی جاری کی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے سستی روٹی کے ریٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،اس سلسلے میں ایک روز میں 40ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں