کمشنر کی تاجروں سے ملاقات، مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

کمشنر کی تاجروں سے ملاقات، مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

ملتان(وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے ملاقات کی۔

 جبکہ صدر چیمبر آف کامرس میاں راشد اقبال و دیگر تاجروں نے ملتان کے مسائل بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،انتظامیہ تاجروں کے جائز مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ،کمشنر آفس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔واٹر شہر میں آلودہ پانی کا مسئلہ سب سے زیادہ سنگین ہے جسے دوسرے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں، قلعہ کہنہ قاسم باغ میں تین ارب روپے کی لاگت سے پراجیکٹ شروع ہونے والا ہے ،فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھنے کیلئے تاجر برادری کا ساتھ درکار ہے ۔ مریم خان نے کہا کہ کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئے متحرک ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں