ویڈا بسیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،دھویں سے فضا آلودہ

ویڈا بسیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،دھویں سے فضا آلودہ

ملتان (زینب گردیزی سے )ویڈا بس سروس شہریوں کے لیے عذاب بن گئی،بسیں چند برسو ں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔

، دھویں سے فضا آلودہ،شہری خطرناک دھواں جھیلنے پر مجبور، گاڑیاں کھٹارہ ہو گئیں، ایک عوامی سروے کے دوران شہریوں نے بتا یا کہ ویڈا بسیں اب کھٹارہ ہو چکی ہیں اور اب گنجائش سے زیادہ سواریاں سوار کر لی جاتی ہیں جس سے مریض اور بزرگ و خواتین شہری بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس میں اوولوڈنگ کے باعث نشہ کے عادی افراد اور جیب کترے اپنا کام دکھاتے رہتے ہیں اور مسافر وں کی جیبیں خالی کر جاتے ہیں جب کہ اچانک بریک لگانے سے بھی شہری دھکم پیل کا شکار ہوتے ہیں، لاپرواہی اور بسوں کی مرمت نہ رکھنے کی وجہ سے شاہراہوں پر دھواں چھوڑتی نظر آرہی ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر ٹرانسپورٹ،کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان سیکرٹری آر ٹی اے سے مطالبہ کیا کہ ویڈا بسوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ،یہ قوم کا اثاثہ ہیں، ان کی مناسب دیکھ بھال اور درج بالا مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں