پلاسٹک شاپنگ بیگز،بوتلوں اور شاپرز کیخلاف کریک ڈائون شروع

پلاسٹک شاپنگ بیگز،بوتلوں اور شاپرز کیخلاف کریک ڈائون شروع

ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پلاسٹک بیگ اور ۔

شاپرز پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے پلاسٹک بیگز،پلاسٹک بوتلوں اور شاپرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کیلئے شاپرز اور پلاسٹک بیگز استعمال نہیں ہونے دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض سمیت ضلعی حکام نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ عوام میں شاپر بیگ کے نقصانات کے حوالے سے موثر آگاہی مہم چلائی جائے اس حوالے سے تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کو شاپرز بیگ کے متبادل بیگز بارے راغب کیا جائے گا،تمام ضلعی محکموں کو اوپن ڈور پالیسی یقینی بنانے کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ فوری عوامی ریلیف کیلئے تمام دفاتر میں ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔ دریں اثناء انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران ساؤتھ پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر ملتان ودیگر سے خطاب کرتے مزیدکہنا تھا کہ تاجر برادری شاپر کا استعمال بند کر دیں اور شہری خریداری کے لئے کپڑے کے تھیلے استعمال کریں پلاسٹک بیگ، پلاسٹک بوتلوں اور شاپرز کے خلاف بھر پورکریک ڈاون کیا جائے گا ۔ اس موقع پر شیخ جاوید اختر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ شاپر کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں