شدید گرمی کیساتھ لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے دوہرا عذاب

شدید گرمی کیساتھ لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے دوہرا عذاب

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)آگ برساتا سورج، لو کے تھپیڑے اور جھلسا دینے والی گرمی کے ساتھ شہریوں کیلئے لوڈشیڈنگ دوہری اذیت بن گئی۔۔۔

ایسے میں شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی میپکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل فورس لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا اجیرن کردیا،اس وقت کوٹ ادو کے دیہی وسٹی فیڈروں پر6سے 8گھنٹے کی طویل فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو کر رہ گئے ،طویل لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف شہری بلکہ تاجر برادری سمیت بجلی سے وابستہ کاروباری طبقہ شدید پرشان ہے بجلی نہ ہونے سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے ،شدید گرمی سے ہیٹ اسٹروک، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ،شہریوں کا شکوہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ اور بجلی کی فراہمی میں کمی آتی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں