اشتہاری کو فرار کرانے ،ناجائز اسلحہ پر 3ملزم زیر حراست

اشتہاری کو فرار کرانے ،ناجائز  اسلحہ پر 3ملزم زیر حراست

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )جعلی چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو بھگانے والے اور پسٹل لیکرواردات کی نیت سے۔

 گھومنے والوں کو پولیس نے دھرلیا،مقدمات درج،تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں پولیس دائرہ دین پناہ نے جعلی چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری افتاب آرائیں کی گرفتاری کیلئے عین نوازش ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں پرموجود اسکے دوست قسمت خان پٹھان نے اسے بھگادیا،پولیس نے قسمت خان پٹھان کو گرفتارکرلیا،پولیس سٹی کوٹ ادو نے دوران گشت پسٹل لیکرواردات کی نیت سے گھومنے والے دایہ چوکھاغربی کے رہائشی شہزادگرمانی اورپرہاڑشرقی کے محمدشان چانڈیہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 2پسٹل اور گولیاں برآمدکرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں