مظفرگڑھ:ڈپٹی کمشنر کا چھاپہ ، سہولیات کا فقدان ، اڈہ سیل

مظفرگڑھ:ڈپٹی کمشنر کا چھاپہ ، سہولیات کا فقدان ، اڈہ سیل

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کا شاہجمال کا اچانک دورہ الشہباز منی ٹریولز سروس ٹرانسپورٹ اڈے کا تفصیلی کاجائزہ زائد کرایہ،ناقص صفائی پینے کے پانی سمیت سہولیات کے فقدان پر سخت اظہار برہمی اڈے کو سیل کردیا۔

مسافروں سے زائد کرایہ اور سہولیات کا فقدان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے ڈپٹی کمشنر.تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد کے ہمراہ شاہجمال کا اچانک دورہ کیا انہوں نے الشہباز منی ٹریولز سروس ٹرانسپورٹ اڈے کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر اڈے میں سرکاری کرایہ کے مطابق مسافروں سے بات چیت جس پر اڈے پر کرایہ زائد وصول کرنے کی عوامی شکایت موصول ہوئی جبکہ اڈے پر پینے کے پانی سمیت بیٹھنے جیسے انتظامات سمیت دیگر سہولیات کے فقدان پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے اڈے کا موقع پر سیل کردیا جس سے دیگر اڈے مالکان میں بے چینی پھیل لگی اور انہوں نے انتظامات کو بہتر کرنے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کا کہنا تھا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں سے کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا بصورت دیگر اڈوں کو سیل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں