ایام عید میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری رہیگا، ناصر ایاز

ایام عید میں بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن جاری رہیگا، ناصر ایاز

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی نے عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے احکامات دے دئیے ہیں۔

 میپکو ریجن کے 9آپریشن سرکلوں میں بجلی چوری پکڑنے کیلئے سب ڈویژنل سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو 17، 18 اور 19جون 2024ء کو جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ آپریشن کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں