پولیس کارروائیاں، چالو بھٹی پکڑی گئی، بھاری مقدار میں شراب برآمد

پولیس کارروائیاں، چالو بھٹی پکڑی  گئی، بھاری مقدار میں شراب برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ قطب پور نے آپریشن کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 03 شراب فروش ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزموں میں لیاقت پطرس مسیح، جوزف مسیح اور ارشد مسیح شامل ہیں ۔

گرفتار ملزموں سے 230 لیٹر الکوحل اور 14 بوتلیں شراب برآمد کر لی ۔برآمد ہونے والی شراب عید کے موقع پر امپورٹڈ شراب کے طور پر سپلائی کی جانی تھی ۔علاوہ ازیں ملتان پولیس تھانہ مخدوم رشید نے 18 کسی وہاڑی روڈ پر چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی۔پولیس نے موقع سے 150 لیٹر شراب اور 200 لیٹر لہن برآمد کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں