انتظامیہ کے دعوے دھرے ،آلائشیں ٹھکانے نہ لگائی جاسکیں

انتظامیہ کے دعوے دھرے ،آلائشیں ٹھکانے نہ لگائی جاسکیں

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)عید الاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے صفائی ستھرائی کے دعوے دھرے رہ گئے۔

 ، متعدد علاقوں سے آلائشیں نہ اٹھائی جا سکیں، تعفن پھیلنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ وہاڑی کی جانب سے عید الاضحی پر شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے اور آلائشیں بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے بلند و بانگ دعوے کیے گئے جبکہ دعوؤں کے برعکس شہر کے متعدد علاقوں جن میں جی بلاک، 9/11 ڈبلیو بی ، مسلم ٹاؤن، لالہ زار کالونی، کالج ٹاؤن ،بھٹہ شادی خان سمیت دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی خراب رہی متعدد جگہوں پر عید کے تینوں روز گزرنے کے بعد بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جوں کی توں پڑی ہیں اور تعفن اٹھنے سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ اکثر دیہات میں عید کے تینوں روز گزرنے کے باوجود آلائشیں اٹھانا تو درکنار صفائی کا عملہ تک نہ پہنچ سکا شہر کے وسطی پوش ایریا جی بلاک کے رہائشیوں چوہدری نذیر ڈھڈی، چوہدری احسن ایڈووکیٹ، ملک ریحان ایڈووکیٹ، چوہدری احسن نذیر ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد محمود و دیگر نے بتایا کہ پہلے تو ان کے علاقہ میں آلائشیں ڈالنے کے لئے بیگ ہی مہیا نہیں کیے گئے پھر بعد میں عید کے تینوں روز آلائشیں جوں کی توں پڑی رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں