بورے والا، خاتون شوہراور سسر کو بے ہوش کرکے آشنا کے ساتھ فرار

بورے والا، خاتون شوہراور سسر کو  بے ہوش کرکے آشنا کے ساتھ فرار

بورے والا ( نمائندہ دنیا)شاہ فیض پارک میں شاد ی شدہ خا تون اپنے شوہر اور سسر کو نشہ آ ور دوا کھلا کر گھر کا صفایا کر کے آشناء کے ساتھ فرا رہو گئی ۔

 سسر نے تھانہ سٹی پو لیس کو اطلاع دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ، خا تون نے شوہر کو دھو کے سے دوا کھلا ئی ۔ تفصیل کے مطابق شادی شدہ خا تون اپنے شوہراور سسر کو نشہ ا ٓور دوا کھلا کر گھر کا صفایا کر کے اپنے آ شناء کے ساتھ فر ار ہو گئی ۔غلام مصطفی کی بہو نے اپنے شوہر علی اور سسر کو دھوکے کے ساتھ نشہ ا ٓور دوا کھلا کر گھر کا صفایا کر گئی خاتون گھر سے طلائی زیورات نقدی اور دیگر اشیاء لے کر اپنے آشناء کے ساتھ مبینہ طور پر فرا ر ہو ئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں