گگو منڈی ، نامعلوم افراد نے نوجوان کو اغوا ء کرلیا

گگو منڈی ، نامعلوم افراد  نے نوجوان کو اغوا ء کرلیا

گگومنڈی(نامہ نگار)نامعلوم ملزموں نے نوجوان کواغواء کرلیا۔شیخ فاضل روڈکارہائشی احسن رضادس بجے دن گھرسے نکلاتھا۔

جس کوملزم اغواء کرکے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کے رہائشی محمدشفیق شاکرکا19سالہ بیٹااحسن رضادن10بجے کسی کام کے سلسلہ میں گھرسے باہرگیالیکن رات گئے تک واپس نہ آیااحسن رضاکے چچا محمدندیم نے بتایاکہ ہمیں شک ہے کہ نامعلوم ملزموں نے میرے بھتجے کواغواء کرلیاہے محمدندیم کی درخواست پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے احسن رضاکی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں