ایرڈ ایگریکلچر بارانی انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں عید ملن پارٹی

 ایرڈ ایگریکلچر بارانی انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں عید ملن پارٹی

وہاڑی( نمائندہ دنیا )قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ایلومنائی کی عید ملن پارٹی ایرڈ ایگریکلچر بارانی انسٹی ٹیوٹ بوریوالا کیمپس میں ہوئی اس موقع پر قائداعظم یونیورسٹی کی حالیہ رینکنگ کا جشن بھی منایا گیا۔۔۔

 بوریوالا میں قائدین کی یہ پہلی بڑی بیٹھک تھی جس کی میزبانی ایڈوائزر جنوبی پنجاب، پروفیشنل ایڈوائزری کونسل قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن فاونڈرز گروپ شہزاد مصطفی چوہان نے کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل قائداعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن فاونڈرز گروپ مرتضی نور نے نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف شعبوں میں قائداعظم یونیورسٹی کے ایلومنائی کی شراکت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایلومنائی پر زور دیا کہ وہ اپنی مادر علمی کی عملی طور پر مدد کرنے کے لیے آگے آئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں