عید کے بعد مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے کرایوں کی کڑی چیکنگ

عید کے بعد مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے کرایوں کی کڑی چیکنگ

ملتان (وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحی کے بعد مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے کرایوں کی کڑی چیکنگ شروع کردی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ نے کرایوں کی اوور چارجنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ ارم شہزادی نے 10 سے زائد کمرشل گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے اس موقع پر وہاڑی چوک اور جنرل بس سٹینڈ پر مختلف بس کمپنیوں کے خلاف اوور چارجنگ پر بھی کارروائی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عید قربان پر خصوصی کرایوں میں کمی کی گئی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید قربان کے بعد بھی کرایوں میں کمی برقرار رکھی جائے گی جبکہ غیر قانونی بس و ویگن اڈوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں