محکمہ اوقاف:زرعی فارمنگ منصوبہ4سال بعد بھی ادھورا

محکمہ اوقاف:زرعی فارمنگ منصوبہ4سال بعد بھی ادھورا

ملتان(خبرنگارخصوصی)پنجاب کے 8 شہروں میں سات ہزار ایکڑ اراضی پر زرعی فارمنگ کا منصوبہ فائلوں کی نذر ہو گیا۔

، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں وقف رقبہ کے بڑے قطعات پر زرعی فارمنگ کا منصوبہ 4 سال بعد بھی شروع نہ کیا جا سکا، منصوبہ سے ہزاروں ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے محفوظ ہو سکتی تھی، محکمہ اوقاف اربوں روپے آمدن بھی حاصل کر سکتا تھا۔ 2018ء میں مذکورہ شہروں میں ملکی اور غیرملکی اشتراک سے زرعی فارمنگ کا منصوبہ بنایا گیا جو محکمہ اوقاف کو خودکفیل ہونے کا ذریعہ بھی بن سکتا تھا۔ اس منصوبے کے تحت چین کی کارپوریٹ فرمز سے معاہدوں کا بھی فیصلہ کیا گیا، تاہم پانچ سال بعد بھی اس منصوبے کی شروعات نہیں کی جا سکی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام پنجاب میں مجموعی طور پر 30 ہزار ایکڑ زرعی رقبہ موجود ہے جس میں سے آٹھ شہروں قصور ،شیخوپورہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں سات ہزار ایکڑ رقبہ کے قطعات 50 ایکڑ سے 250 ایکڑ اور 300 ایکڑ پر محیط ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں