بی آئی ایس پی ، فرنچائز رکی خواتین کی رقم سے 3ہزار تک کٹوتی

بی آئی ایس پی ، فرنچائز رکی خواتین کی رقم سے 3ہزار تک کٹوتی

بورے والا(سٹی رپورٹر )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فرنچائز ر کی آؤٹ آف ایریا ڈیواسز لگا کر لوٹ مار،غریب خواتین کی رقم سے فی کس دو سے تین ہزار روپے زبردستی کٹوتی۔

ایک فرنچائز نے سوفٹ ویئر کے ذریعے آؤٹ آف ایریا جاکر اپنادفتر قائم کرکے خواتین سے دوسے تین ہزار روپے کٹوتی کرکے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ۔اطلاع ملنے پر میڈیا نے ایم ڈی آفتاب احمد کو اس غیر قانونی دھندہ کی باقاعدہ اطلاع دی لیکن ایم ڈی نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ۔ سیاسی وسماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے چیئرمین بی آئی ایس پی اوروزیر اعلیٰ پنجاب ودیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں