کسان اتحاد کا مشن کسانوں کے مسائل حل کرنا :عبدالرؤف

کسان اتحاد کا مشن کسانوں کے مسائل حل کرنا :عبدالرؤف

میلسی (نامہ نگار ) مرکزی چیئرمین کسان اتحاد عوامی پارٹی چوہدری عبدالرؤف تتلہ نے تنظیمی دورہ جنوبی پنجاب کے دوران ملک عامر رضا کو ضلعی چیئرمین کسان اتحاد عوامی پارٹی ضلع وہاڑی منتخب کیا ہے اور۔۔۔

 انہیں عہدے کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان اتحاد کا مشن صرف کسانوں کے مسائل حل کرنا ہے ۔جس کے لیے ہر وقت ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہیں۔جنوبی پنجاب میں تنظیم کو مزید فعال کیا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرسکیں۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکر ٹری چوہدری شہباز چیمہ،ملک شہزاد اختر کھوہارا صدر جنوبی پنجاب،ضلعی صدر شبو خان بلوچ،ضلعی صدر جھنگ مہر رمضان نول صاحب اور جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب عمران بلوچ بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں