شہر اولیا میں زیروویسٹ کیلئے کومبنگ آپریشن،شاہراہوں کی دھلائی

شہر اولیا  میں  زیروویسٹ  کیلئے  کومبنگ آپریشن،شاہراہوں  کی  دھلائی

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے آپریشن کومبنگ کیا گیا ۔۔۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر مرکزی شاہرائوں اور فلائی اوورز کی دھلائی کا آغاز کیاگیا جبکہ جدید ترین مکینیکل سویپر اور مشینری کے ذریعے ڈیوائیڈرز سے مٹی اور کیاریوں سے ملبہ جات کا صفایا کیا گیا قبل ازیں مرکزی فلائی اوورز پر واٹر بائوزرز کے ذریعے چھڑکائو کرکے چونا اور سکریپنگ بھی کی گئی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر مکمل عملہ صفائی فیلڈ میں بھیج دیا گیا۔سی ای او نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل شہر کی تمام عبادت گاہوں اور امام بارگاہوں کو زیرو ویسٹ کیا جائے گا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور وارڈ کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا۔ایکسین بلڈنگ محمد حیدر نے اپ گریڈیشن کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں