فوڈ اتھارٹی کے پروڈکشن یونٹس پر چھاپے ، بھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی کے پروڈکشن یونٹس پر چھاپے ، بھاری جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلسازی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں پاپڑ فیکٹریز، آئس فیکٹری، سویٹس یونٹس اور۔۔۔

 ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے ، 330 غیر معیاری قلفیاں، 80 کلو ممنوعہ اجزاء، 15 لٹر ملاوٹی دُودھ اور 10 لٹر مضر صحت خوراک تلف۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر 6 پر ریسٹورنٹ کو فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج، کچن ایریا میں گندگی پائے جانے اور پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح طارق روڈ پر ایکسپائرڈ اجزاء کی موجودگی پائے جانے پر سپر سٹور کو 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ شجاع آباد میں آئس کریم شاپ کو مصنوعی سویٹنر کا استعمال کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ مزید کبیر والا میں فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے ، آئس بلاکس میں مردہ حشرات پائے جانے پر آئس فیکٹری کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں