مقدمہ بازی پر 5افراد کا ماں بیٹی پرتشدد،قتل کی دھمکیاں

مقدمہ بازی پر 5افراد کا ماں بیٹی پرتشدد،قتل کی دھمکیاں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )مقدمہ بازی کی رنجش پر 5 افراد نے رضیہ بی بی اور اس کی بیٹی سائرہ بی بی کوعدالت پیشی کے بعد گھرجاتے ہوئے گھیر لیا،تشدد کا نشانہ بنایا ،قتل کی دھمکیاں ۔

تفصیل کے مطابق ریلوے سٹیشن محمود کوٹ کی رہائشی خاتون رضیہ بی بی اپنی بیٹی سائرہ بی بی کے ہمراہ فیملی کورٹ پیشی سے واپس گھر جانے لگیں تو عدالت کے باہر نورشاہ روڈ پر عبدالرؤف، سلیم نے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی روک کر زدوکوب کرنا شروع کردیا،چاقو نکال کر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں