سرکاری اراضی سے لاکھوں کے درخت، رقبہ سے مٹی چوری

سرکاری اراضی سے لاکھوں کے درخت، رقبہ سے مٹی چوری

کوٹ ادو(نامہ نگار )باون کنالسرکاری اراضی سے لاکھوں کے درخت، رقبہ سے مٹی چوری ،مسلح افراد ضبط شدہ 100 من گندم زبردستی اٹھا کر دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق چک نمبر 154 ایم ایل حلقہ پٹواری عابد حسین کی رپورٹ کے مطابق 52 کنال اراضی پر ناجائز قابضین نے فصل گندم کاشت کی ہوئی تھی جسے بحق سرکار ضبط کرلیا گیا تھا ،موسیٰ ، ثنائاللہ ولد موسی، فاروق موہانہ نے 5 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ سرکاری رقبہ سے مٹی اور 50 درخت سفیدہ و شیشم چوری کرلئے جبکہ اسلحہ کے زور پر ضبط شدہ 100 من گندم بھی زبردستی اٹھالی اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں