96بجلی چور پکڑے گئے ،50لاکھ جرمانہ،3کروڑ30لاکھ وصولی

96بجلی چور پکڑے گئے ،50لاکھ  جرمانہ،3کروڑ30لاکھ وصولی

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایک روز میں مزید 96 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

 65 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔مجموعی طور پر50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔12جولائی 2024ء کو ملتان سرکل میں 10 صارفین کو 556529 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور10 مقدمات درج ہوئے ،رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں3 کروڑ 30لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں