اعلیٰ عدلیہ نے فیصلے میرٹ پر کرنا شروع کردئیے ،خالد جاوید

اعلیٰ عدلیہ نے فیصلے میرٹ پر کرنا شروع کردئیے ،خالد جاوید

ملتان (لیڈی رپورٹر)ضلعی صدر تحریک انصاف چودھری خالد جاوید وڑائچ نے عدت کیس اور مخصوص نشستوں پر اعلی عدلیہ سے فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آنے پر مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے فیصلے میرٹ ،حق اور سچ پربروقت کرنا شروع کردئیے ہیں۔

 الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضوں کو پامال ،پی ٹی آئی پر جبرکیا، حق چھینا،الیکشن، اسمبلیوں سے باہر کرنے کی کوشش کی، پارٹی نشان نہ دیا۔سپریم کورٹ کے ججز نے آٹھ،پانچ کے فیصلے سے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے آرڈر کیے یہ فیصلہ تاریخی فیصلہ تھا ،جھوٹااور شرمناک عدت کیس میں بانی پارٹی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی باعزت رہائی کا آرڈ جاری ہوناجسے بتاتے ہوئے بھی شرم آتی ہے سپریم کورٹ نے اڑا کررکھ دیا، حالیہ فیصلے صرف تحریک انصاف کی جیت نہیں،پاکستانی عوام جو مایوس اور بد دل ہو کر ملک کو چھوڑنا چاہتی تھے ان کیلئے امید کرن ہیں،عدلیہ کے ان فیصلوں سے دیگر ادروں کو بھی سبق لینا چاہیے ،عوام کو انصاف فراہم کریں ،حق اور سچ پر مبنی فیصلے کریں ،جب حق اور سچ پر مبنی فیصلے ہونگے تو ادروں کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوگا اور ملک ترقی کریگا،ہم ایک بار پھر اعلیٰ عدلیہ کے بے حد مشکور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں