سینٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

 سینٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

ملتان ( لیڈی رپورٹر )تاجر رہنماء محمد منصور شاہد قر یشی کی جانب سے انجمن تاجران سینٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن حسن پروانہ روڈ وحسن پروانہ کالونی ڈیرہ اڈا کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشا ئیہ دیا گیا ۔

 ایسوسی ایشن کے چیئرمین شا ہد اقبال قر یشی نے کہاکہ تاجروں کی فلاح وبہبود کے لیے ہمیشہ کو شاں رہیں گے ۔صدر رانا نثار احمد نے کہا کہ نو منتخب عہدیدار خدمت کے جذبہ سے سرشار ممکنہ طور پر حاضر ہوں گے اور تاجروں کے مفادات کی پاسداری کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں