زکریا یونیورسٹی،نئے بس روٹس شروع کرنیکا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی،نئے بس روٹس شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریایو نیورسٹی میں داخلوں میں کمی کو پورا کرنے کے لئے نئے بس روٹس شروع کرنے کا فیصلہ،انرولمنٹ کی کمی کی وجہ سے یونیورسٹی کو معاشی بحران کا سامنا ہوسکتا تھا،ایک بس شجاع آباد براستہ ناگ شاہ چلائی جائے گی، رواں برس آغازہوجائے گا ۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی نے داخلوں کی شرح میں اضافے کے لئے نئے بس روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کو اس وقت انرولمنٹ میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس کو معاشی بحران کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے ،ماضی میں بھی شجاع آباد جلالپور پیروالا کے طلبا وطالبات کے لئے بس سروس شروع کرنے پر غور کیا گیا کہ وہاں طلبہ ہاسٹل کے اخراجات پورے نہیں کرسکتے ،اس لئے بس سروس شروع کی جائے تو داخلوں میں کمی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ 2023 میں بہائالدین زکریا ایمپلائز گروپ جامعہ زکریا ملتان کے چیئرمین ملک شاہد ریاض ، چیف آرگنائزر قاسم خان سنجرانی نے بھی یہ بس سروس شرو ع کے لئے درخواست جمع کرائی تھی مگر رواں برس کم ہوتے داخلوں نے اس منصوبے کو پھر سے زندہ کردیا ہے اوریونیورسٹی سے شجاع آباد براستہ ناگ شاہ روٹ چلانے کافیصلہ کاکیا گیا ہے ۔ چیئرمین ٹرانسپورٹ کمیٹی ڈاکٹر ناظم حسین لابر ماضی میں بھی اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے کی تیار ی کرچکے تھے مگر رواں برس سے بس سروس کا آغاز کیاجارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں