خواجہ شفیق کی تاجروں کیلئے خدمات ناقابل فراموش، رانا نثار

خواجہ شفیق کی تاجروں کیلئے  خدمات ناقابل فراموش، رانا نثار

ملتان(لیڈی رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران اور بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کی تاجر برادری کے لیے خدمات ناقابل فراموش اور تاریخی حیثیت کی حامل ہیں ملک بھر کے تاجر باالعموم اور ملتان کے تاجر با الخصوص انہیں شجر سایہ دار سمجھتے ہیں۔

 ہر جابر اور آمر کا مردانہ وار مقابلہ کیا نہ کبھی بکے نہ کبھی جھکے نہ رکے ہمیشہ اپنا اور تاجروں کا سر فخر سے بلند رکھا گزشتہ 25سالوں سے سینیٹری ایسوسی ایشن کا الحاق چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے چلا آرہا ہے اب بھی تجدید عہد کرتے ہیں ہر مشکل وقت میں چیمبر کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے ان خیالات کا اظہار سینیٹری ایسوسی ایشن حسن پروانہ روڈ کے نومنتخب عہدیدار رانا نثار اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں