پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلے شروع کرنیکا فیصلہ

پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلے شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سکولوں کے اساتذہ کے تبادلے شروع کرنے کافیصلہ 22جولائی سے درخواستیں وصول کی جائیں گی بتایاگیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کی سمری منظور دے دی۔

پندرہ اگست تک اساتذہ سکولوں میں جوائننگ دے سکیں گے یوم عاشور کے بعد اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔تبادلوں کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کیا جائے گا۔تبادلوں پر سے پابندی 22 جولائی سے اٹھائی جائے گی۔ اٹھائیس جولائی تک آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔اکتیس جولائی کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے ۔اعتراضات کیلئے 5 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔پندرہ اگست تک اساتذہ سکولوں میں جوائنگ دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں